Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ

 نرسز شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے بغیر کسی بھی مثر طبی نظام کا تصور ممکن نہیں، نہال ہاشمی کا عالمی یومِ نرسز کے موقع پرپیغام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ نرسز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں نرسوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نرسز شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے بغیر کسی بھی مثر طبی نظام کا تصور ممکن نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نرسوں کا جذبہ ایثار، ہمدردی، صبر اور پیشہ ورانہ مہارت نہ صرف مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے پیغام میں نرسوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانیت کی حقیقی مسیحا ہیں، جو اپنی آرام و آسائش کو قربان کرکے مریضوں کو نئی زندگی اور حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت صحت کے شعبے میں نرسنگ کے کردار کو مزید اجاگر کرے گی اور نرسوں کے جائز مطالبات کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ان تمام نرسوں کے نام ہے جو دن رات ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی نرسوں پر فخر ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں 


Comments