Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

سابق کامیاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو گہرا صدمہ ‘ والدہ کا انتقال پرملال ‘ مرحومہ دنیائے فانی سے رخصت ‘ نماز جنازہ و تدفین میں اہم شخصیات شریک

عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی ، مزار کے قبرستان میں تدفین کا عمل مکمل ، اختر ٹیسوری ، عمران ٹیسوری ، عرفان ٹیسوری ، فرحان ٹیسوری اور کامران ٹیسوری خود مسلسل غم سے نڈھال 

سید نہال ہاشمی ، سید مراد علی شاہ ، حنیف عباسی ، خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال ، امین الحق ، ڈاکٹر ارشد وہرا ، جاوید حنیف ، مرزا اختیار بیگ ، حسان صابر ، انیس قائم خانی ، شرجیل میمن ، ناصر حسین شاہ ، وقار مہدی ، مرتضیٰ وہاب ، عبدالقادر پٹیل ،ریحان چاﺅلہ ، فرحان حنیف ، ذیشان الطاف لوہیا ، 

جہانزیب خان ، رفیق سلیمان ، افضل چامڈیا ، محمد غزال ، طارق مصطفی ، حاجی غنی عثمان ، فرحان عیسیٰ، عاصم غنی ، قاری عثمان ، عارف حبیب ، عقیل کریم ڈھیڈی ، یوسف دیوان ، ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی ،جاوید عالم اوڈھو ، آزاد خان ، پیر محمد شاہ ،قاری محمد ایاز ، سفیان آڈھیا ، حنیف گوہر ، اے کے میمن شریک

بشیر جان محمد ‘عزیز میمن ‘حسین لوائی‘ظفر بختاوری ‘ رشید جان محمد ‘خالد تواب، اکرام راجپوت، میاں زاہد حسین، ثاقب فیاض مگو ، ریحان حنیف ‘شیخ محمد تحسین، پرویز مدراس والا ، وسیم الرحمن کاشف چائولہ عبداللہ ذکی ‘شیخ امتیاز حسین ‘جہانگیرر شید، زوہیرنصیر،زاہد سعید، راشد صدیقی، عبدالرحمن فدا ،شمشاد علی صدیقی کا ظہار تعزیت 

کراچی (علیم نواب خان سے)

 سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اس وقت گہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی والدہ طویل علالت کے بعد منگل کے روز دنیائے فانی سے رخصت ہو گئیں۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور زیر علاج رہیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔

، جس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے امامت کے فرائض انجام دیے۔ نماز جنازہ میں ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ حکومتی عہدیداران، مختلف جماعتوں کے رہنما، کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان، برنس کمیونٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں گورنر سندھ سید نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر حنیف عباسی، چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال، سید امین الحق، ڈاکٹر ارشد وہرا، جاوید حنیف، مرزا اختیار بیگ، حسان صابر، انیس قائم خانی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، عبدالقادر پٹیل، ریحان چاو¿لہ، فرحان حنیف، ذیشان الطاف لوہیا، جہانزیب خان، رفیق سلیمان، افضل چامڈیا، محمد غزال، طارق مصطفیٰ، حاجی غنی عثمان، فرحان عیسیٰ، عاصم غنی، قاری عثمان، معروف صنعتکار عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی، یوسف دیوان، ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی، جاوید عالم اوڈھو، آزاد خان، پیر محمد شاہ، قاری محمد ایاز، سفیان آڈھیا، حنیف گوہر اور اے کے میمن سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے۔ 

کامران ٹیسوری خود بھی انتہائی افسردہ تھے جبکہ ان کے بھائی اختر ٹیسوری، عمران ٹیسوری، عرفان ٹیسوری اور فرحان ٹیسوری بھی غم کی شدت سے نڈھال دکھائی دیے۔مرحومہ کے انتقال پر صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

 رہنمائوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر محنت سعید غنی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی کامران ٹیسوری سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی فاتحہ سوئم آج بروز جمعرات 23 اپریل بعد نماز عصر تا مغرب ان کی رہائش گاہ 95 خیابان غازی، فیز 6 ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائے گی۔

 جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔مرحومہ کی زندگی سادگی، شرافت اور اعلیٰ اخلاق کی عکاس تھی۔ وہ نہایت ملنسار، خدا ترس اور غریب پرور خاتون تھیں اور ہمیشہ لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتی تھیں۔ ان کے انتقال سے نہ صرف ان کا خاندان بلکہ انہیں جاننے والے تمام افراد ایک شفیق اور مہربان شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔دریں اثنائ شہر کی مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں نے بھی مرحومہ کے انتقال پر تعزیتی بیانات جاری کیے ہیں اور اس سانحے کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ والدہ جیسی ہستی کا نعم البدل ممکن نہیں اور ان کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔کامران ٹیسوری کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں اور تعزیت کے لیے آنے والے افراد سے مختصر ملاقات کر رہے ہیں۔ شہر بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی رہائش گاہ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ ان سے اظہار تعزیت کر سکیں اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کر سکیں۔مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہر کراچی کی فضا اس وقت سوگوار دکھائی دے رہی ہے۔

Comments