Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

 مولانا ادریس تو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے مگر ہم ایک عظیم قومی و ملکی اثاثے سے محروم ہو گئے، سربراہ وفاق المدارس

کراچی(ویب ڈٰسک)وفاق المدارس کے صدر اورمفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سنگدل افراد جنہوں نے حضرت مولانا ادریس ترنگزئی جیسے جید عالم دین کو شہید کیا وہ مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ادریس تو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے مگر ہم ایک عظیم قومی و ملکی اثاثے سے محروم ہو گئے۔یاد رہے کہ مولانا ادریس کو گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم دہشت گردوں  نے حملے میں شہید ہوگئے تھے، واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔


Comments