Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

رینجرزکی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکھن میں کارروائی، لالو گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

 گرفتار ملزم حمید اللہ اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے،ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے-

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالہ آباد ، سکھن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث لالو گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان حمیداللہ عرف مانو ولد موسی اور فرید اللہ ولد شیر زمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد میگزین بمعہ 15 عدد روند (30 بور)،پائوچ اور 2 عدد موبائل فونز برآمدکرلیے گئے۔ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقوں قائدآباد، کورنگی، لالہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں- گرفتار ملزم حمید اللہ اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے- ملزم کے خلاف کراچی کے کئی تھانوں میں مختلف نوعیت کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزمان کوبمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 


Comments