Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

کراچی میں قیامت صغریٰ! چند گھنٹوں میں 3 جاں بحق، دو سگی بہنیں آئل ٹینکر تلے کچل گئیں Two sisters killed in Nazimabad accident

 

Nazimabad accident two sisters killed oil tanker Karachi Updates 24

ناظم آباد میں ہولناک حادثہ: بھائی کے سامنے دو بہنیں لقمہ اجل بن گئیں، شہر بھر میں سوگ کی لہر

خوفناک ٹریفک حادثات: کراچی کی سڑکیں لہو لہان، 10 سالہ بچہ اور دو جوان بہنیں جاں بحق

(کراچی اپڈیٹس 24) روشنیوں کا شہر کراچی آج ٹریفک کے ہولناک حادثات سے لرز اٹھا۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں دو سگی بہنوں اور ایک کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جس نے درجنوں خاندانوں میں صفِ ماتم بچھا دی۔

ناظم آباد: دو بہنوں کی المناک موت

سب سے زیادہ افسوسناک واقعہ ناظم آباد میں سبحان بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں، جن کی شناخت ایسٹر اور اینجل کے نام سے ہوئی ہے، 22 پہیوں والے آئل ٹینکر کے نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، دونوں بہنیں اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے سڑک پر گر پڑیں اور ٹینکر کے پچھلے ٹائروں تلے آ گئیں۔ اس دلدوز حادثے میں ان کا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا، لیکن اپنی دونوں جوان بہنوں کو نظروں کے سامنے بچھڑتا دیکھ کر صدمے سے نڈھال ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔


کورنگی: 10 سالہ بچہ حادثے کی نذر

دوسری جانب کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقے میں ایک اور ٹریفک حادثے نے 10 سالہ عبد المصور کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

بڑھتے حادثات اور انتظامیہ پر سوال

کراچی کی شاہراہوں پر بھاری ٹریفک کی نقل و حرکت اور موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر بھاری گاڑیوں کے اوقاتِ کار اور ڈرائیونگ کے معیار کو سخت چیک کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔


Comments