Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا اعلان: موٹر سائیکل مالکان کو 100 روپے لیٹر پیٹرول سبسڈی - Sindh Petrol Subsidy Registration 2026

 

Sindh Petrol Subsidy Registration Online 2026.

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے لاکھوں موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی (Petrol Subsidy) کی مکمل تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت سندھ حکومت فی لیٹر 100 روپے ادا کرے گی، جس کا باقاعدہ اجرا شروع ہو چکا ہے۔

سبسڈی کی تفصیلات اور اہلیت: وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، اہل موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے اہم شرط یہ ہے کہ موٹر سائیکل صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے۔ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے موٹر سائیکل ٹرانسفر کی 500 روپے فیس بھی ختم کر دی ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار (How to Register for Sindh Petrol Subsidy):

  1. ایکسائز پورٹل: شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

  2. موبائل ایپ: سبسڈی کے لیے مخصوص موبائل ایپلی کیشن آئندہ تین روز میں فعال کر دی جائے گی۔

  3. ضروری معلومات: رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر (CNIC)، موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر اور بینک اکاؤنٹ کا IBAN نمبر درج کرنا لازمی ہے۔

رقم کی ادائیگی کا طریقہ: مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ سبسڈی کی رقم براہِ راست صارف کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ کوائف کی درستگی کے بعد سندھ بینک کے صارفین کو 24 گھنٹوں میں، جبکہ دیگر بینکوں کے صارفین کو 3 روز میں ادائیگی کر دی جائے گی۔ رجسٹریشن مکمل ہونے پر صارف کو موبائل پر تصدیقی میسج اور ٹریکنگ آئی ڈی بھیجی جائے گی۔

ایکسائز دفاتر کے اوقات میں تبدیلی: موٹر سائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروانے والوں کے لیے صوبے بھر میں ایکسائز دفاتر اب رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 67 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں ہیں اور حکومت کا مقصد براہِ راست غریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کو بھی وارننگ دی کہ سبسڈی کے بعد کرایوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments