Karachi Updates 24
بریکنگ نیوز
خوش آمدید! کراچی اپڈیٹس 24 پر آپ کو ملے گی ہر پل کی باخبر رپورٹ... کراچی میں موسم خوشگوار، سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی... پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ... سندھ حکومت کا کراچی کے لیے نئے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان...

کراچی کا "سائیکل والا" ٹریفک پولیس اہلکار وائرل؛ مہنگے پیٹرول نے پولیس والوں کے بھی چھکے چھڑا دیے، ویڈیو دیکھیں

 

Karachi Traffic Police Constable on Cycle Viral Video 2026

اسٹاف رپورٹر | کراچی اپریل 07، 2026

کراچی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے جہاں عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، وہیں اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شدید پریشان نظر آنے لگے ہیں۔ کراچی میں بڑھتے ہوئے سفری اخراجات سے تنگ آکر ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے ڈیوٹی پر آنے جانے کے لیے موٹر سائیکل چھوڑ کر سائیکل کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ٹریفک اہلکار امتیاز کا پیغام ویڈیو میں نظر آنے والے ٹریفک پولیس اہلکار امتیاز کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں اب ان کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا، "پیٹرول اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ تنخواہ کا بڑا حصہ صرف بائیک میں ڈلوانے میں نکل جاتا ہے، اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سفری اخراجات کم کرنے کے لیے سائیکل پر ڈیوٹی انجام دوں گا۔"

ایس ایس یو (SSU) کمانڈوز کی دہائی صرف ٹریفک پولیس ہی نہیں، بلکہ سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے کمانڈوز کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مہنگے پیٹرول اور سڑکوں کی خستہ حالی کا رونا رو رہے ہیں۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے گاڑیاں جلد خراب ہو جاتی ہیں اور پیٹرول کی قیمتوں نے جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو پیٹرول کی مد میں کچھ ریلیف دیا جائے۔

سندھ حکومت کی پیٹرول سبسڈی واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک ہزاروں افراد کو لاکھوں روپے جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ مہنگائی کے اس طوفان میں عوام کو کچھ سہارا مل سکے۔



Comments